ماسٹرز ٹورنامنٹ میں کامیابی، ٹائیگر ووڈز کو امریکی صدارتی تمغہ آزادی مل گیا

واشنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) دنیا کے مشہور گالفر ٹائیگر ووڈز کی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صدارتی تمغہ آزادی سے نوازا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف جیت اور جیت‘غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گالفر ٹائیگر ووڈز کو مبارکباد دی اور کہا کہ ’تمہاری حیران کن واپسی، تمہاری حیران کن زندگی اور کھیل کے مداحوں کو زندگی بھر کی یادیں دینے کے لیے تمہیں مبارک ہو‘۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آگے کیا کرنے والے ہو ٹائیگر، یہ جاننے کے لیے ہم بے صبرے ہورہے ہیں۔ تقریب میں 43 سالہ ٹائیگر ووڈ نے اپنی والدہ، 2 بچوں، اپنی گرل فرینڈ اور کیڈی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گالفر ٹائیگر ووڈ کا کہنا تھا کہ میرے والد نہیں ہیں لیکن میری ماں یہیں ہیں، میں اپنی والدہ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ میں نے کھیل سے دور رہنے کی کوشش کی ہے اور پھر واپسی کی بھی کوشش کی تاکہ گالف جیسا عظیم کھیل دوبارہ کھیل سکوں، میں بہت خوش قسمت رہا کہ مجھے دوبارہ موقع ملا۔ ماسٹرز میں جیت اس بات کا ثبوت ہے جو انہوں نے اب تک اپنی زندگی اور گولف کے میدان میں حاصل کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق امریکی صدر جون ایف کینیڈی کی جانب سے 1963 میں صدارتی تمغہ آزادی قائم کیا گیا تھا جسے صرف امریکہ میں قومی سلامتی یا ملکی مفاد، عالمی امن، ثقافتی کاوشوں یا دیگر بنیادوں پر دیا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!