ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (کل) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنچہ آزما ہیں۔ ایونٹ میں (آج) دو میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ ایران اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔

error: Content is protected !!