ماہرہ خان پشاور زلمی کی پی ایس ایل فور کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فور کیلئے بھی ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے زریعے ماہرہ خان کو زلمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ماہرہ خان پشاور زلمی کی بڑی سپورٹرز میں سے ایک ہیں اور پی ایس ایل تھری میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونیوالے میچز اور کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے موجود تھیں۔

error: Content is protected !!