مجھے حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں،ثانیہ مرزا

ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت میں ان دنوں جنگی جنون چھایا ہوا ہے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی میڈیا پر محتاط ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹ ان لوگوں کیلئے ہے ، جو سوچتے ہیں کہ مشہور ہستیوں کے طور پر ہمیں کسی حملہ کی مذمت ٹویٹر اور انسٹاگرام پر کرنی چاہئے۔ یہ ثابت کرنے کیلئے ہم محب وطن ہیں اور ہمیں ملک کی پروا ہے ، کیوں ۔آپ میں سے کچھ ایسے مایوس لوگ ہیں جو نفرت پھیلانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں مجھے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے میڈیا کی ضرورت نہیں ہے ۔ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ میں اپنے ملک کیلئے کھیلتی ہوں اور ملک کی خدمت کرتی ہوں ،میں اپنے سی آر پی ایف کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں۔یہ ہمارے لیے سیاہ دن تھا، دعا ہے یہ دن ہمیں دوبارہ نہ دیکھنا پڑے۔کئی بھارتیوں کو ان کی امن کی اپیل پسند آئی اور انہوں نے روایتی انداز میں انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا ہے۔

error: Content is protected !!