محمد حفیظ بطور اوپنر کھیلنے کے خواہشمند

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) آل رائونڈر محمد حفیظ کا دوبارہ اوپننگ بیٹسمین کھیلنے کے لیے دل مچلنے لگا۔ سینئر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور امام الحق اننگز کا آغاز بہت اچھے کر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں ایک اوپنر ہوں اور بحیثیت اوپنر ہی کھیلنا چاہتا ہوں۔ تاہم موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھ سے چوتھے نمبر پر کھیلنے کا کہا ہے۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں سینئر بیٹسمین کے طور پر جس نمبر پر کہا جائے گا کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ میں صرف ایک ہی طریقے سے کھیلنے والا نہیں ہوں اور ٹیم کے لیے ہر طرح کا رول نبھانے کیلئے تیار ہوں۔

error: Content is protected !!