محمد حفیظ نے کیریئر کی دسویں ٹیسٹ سنچری داغ دی


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر وتجربہ کاربیٹسمین محمد حفیظ نے اپنے ٹیم میں واپس طلب کئے جانے کو صحیح ثابت کرتےہوئے آسڑیلیا کیخلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی دسویں سنچری داغ دی ہے، دبئی کے میدان پر محمد حفیظ کی یہ چوتھی سنچری ہے، محمد حفیظ ایک سو سات کے انفرادی سکور پر وکٹ پرموجود ہیں اور اس اس اننگز میں انہوں نے تیرہ چوکے بھی لگائے ہیں، پاکستان کی ٹیم نے بغیرکسی نقصان کے 185 رنز بنائے ہیں جس میں امام الحق کے 67 رنز بھی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!