محمد صلاح کی ورلڈ کپ کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)مصر کے سپر اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے ورلڈ کپ کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت کی، وہ پر امید ہیں کہ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں یوروگوائے کے خلاف ایکشن میں ہوں گے ۔لیورپول کے لیے کھیلنے والے محمد صلاح نے مصر کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ روس روانگی سے پہلے یہ مصر کی ٹیم کا قائرہ میں فائنل ٹریننگ سیشن تھا۔محمد صلاح ریال میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے فائنل میں انجرڈ ہو گئے تھے، لیکن برق رفتار فاورڈ پر امید ہیں کہ ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔مصر کی ٹیم گروپ میچز میں روس اور سعودی عرب سے بھی مقابلہ کرے گی۔

error: Content is protected !!