محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا مایوس کن ہے، رمیز راجہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا مایوس کن ہے،

یہ جانے کا نہیں تلافی کا وقت تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ ٹیسٹ کو مسترد نہیں کرنا چاہیے، یہ کھلاڑیوں کو عظیم اور اسٹار بناتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر کا فیصلہ پاکستان کرکٹ کی ضرورت کے مطابق نہیں، ایسا لگتا کہ وہ دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ شروع کریں گے۔

سابق کپتا ن نے مزید کہا کہ یہ جانے کا نہیں تلافی کا وقت تھا۔خیال رہے کہ پی سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تاہم محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ آسان نہیں، 2020 کے ٹی20 ورلڈ کپ اور دیگر میچز کے لیے فارم اور فٹنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

error: Content is protected !!