محمد عامر کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ،وسیم اکرم حیران

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ میرے لئے حیران کن ہے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ اورپھر انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز میں اُس کی ضرورت پڑے گی۔خیال رہے کہ پی سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل کے

مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تاہم محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ آسان نہیں، 2020 کے ٹی20 ورلڈ کپ اور دیگر میچز کے لیے فارم اور فٹنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

error: Content is protected !!