محمد عباس آسڑیلیا کیخلاف سیریز میں مرد میدان،ایک نیا ریکارڈ بھی نام کرلیا


ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر محمد عباس جنہوں نے آسڑیلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے، محمد عباس دنیا کے پہلے بائولر بن گئے ہیں جنہوں نے یواے ای میں ایک ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے، محمد عباس نے پہلے اننگزمیں آسڑیلیا کے عثمان خواجہ، پیٹر سیڈل،مارش،ٹریوس ہیڈ اور مچل سٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی تھی نے دوسری اننگزمیں بھی پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، مارش،مارنس لبوسچینج اور ٹم پینی کوآئوٹ کیا،محمد عباس کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!