محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،منٹگمری جیم خانہ اور غلام رسول سی سی کی اگلے مرحلہ میں رسائی یقینی

کراچی(ریاض احمد) منصورہ اسپورٹس ، کے سی سی اے زونIIکے زیر اہتمام جاری چوتھا محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میںمزید 2میچز کے فیصلے ہوگئے۔ منٹگمری جیم خانہ نے الرحمن سی سی کو 97رنز سے شکست دے دی جبکہ غلام رسول سی سی نے الشہزاد سی سی کو 53رنز سے ناکام کیا۔ شعیب شاطر کی کارامد سنچری یاسر بخت کے ہمراہ دوسری وکٹ پر 154رنز کی شراکت داری کی۔ عاقب انور ، طلحہ احسان،یاسر بخت کی نصف سنچریاں‘ وقاص امین نے 5شکارکئے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے میچ میں منٹگمری جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 6وکٹوں پر 227رنز پر اننگز کا اختتام کیا۔عاقب انور نے 10چوکوں کی مدد سے 90رنز اور طلحہ احسان 74رنز میں 8چوکے اور ایک چھکا لگایا۔شاہد اسلم کے 36رنز میں 6چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ عباس زیدی نے 56رنزپر 3کھلاڑیوںکو میدان بدر کیا۔ جوابی بیٹنگ میں الرحمن سی سی 130رنز پر ہمت ہار گئی ۔ معین خان نے 2چوکے لگا کر 24، محمد حماد نے 5چوکوں کی بدولت جارحانہ 21رنز اور سیف اﷲ کے 18رنز میں ایک چوکا شامل تھا۔طاہر وقار ن ے 32رنز پر 4کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ غازی ناصر کو 32رنز پر 2وکٹ ملے۔پاک فلیگ گراؤنڈ پردوسرے میچ میں غلام رسول سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز میں 7وکٹوں پر 264رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔شعیب شاطر نے 17چوکوں اور2چھکوں پر مشتمل 104رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یاسر بخت کی 96رنز کی اننگز 16چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل تھی۔ دونوں کھلاڑیوںنے دوسری وکٹ پر 154رنز جوڑے۔ فرحان رضا نے 21رنز میں ایک چوکا رسید کیا۔ وقاص خان ، اسد آفاق اور معاز اشعر کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔الشہزاد سی سی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 211رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اسد آفاق کے 71رنز 11چوکوں اور ایک چھکے کی مرہون منت تھے۔معاز اشعر نے 3چوکے لگا کر 34رنز اسکور کئے ۔ وقاص امین نے 45رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔

error: Content is protected !!