محمد علی کرکٹ‘ سرسید سی سی اور گلشن معمار سی سی کی اگلے مرحلے میں رسائی ممکن

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) منصورہ اسپورٹس ،کے سی سی اے زونIIکے زیر اہتمام جاری محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرسید سی سینے زید اے اسپورٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے سرنگوں کردیا جبکہ گلشن معمار سی سی نے کوہ نور سی سی کو 32رنز کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ عزیز خان کے 38رنز اور واجد سلیم کی 3وکٹیں نمایاں رہیں۔ یوسف نصیر اور مصباح اﷲ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین 99رنز چوتھی وکٹ پر بنائے۔ محمددانش اورنبیل حنیف کی ففٹی رائیگاں‘ نبیل حنیف کی 4وکٹیں بھی کام نہ آسکیں۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر زیڈ اے سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 19اوور ز میں 65رنز رنز پر ڈھیر ۔محمد رفیع 16اور نوراسلام 10رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے بیٹسمین بنے۔ واجد سلیم نے 17رنز، عمران علی نے 16رنز پر 3,3جبکہ سعید کو 6رنز پر 2وکٹ ملے۔سرسید سی سی نے مطلوبہ ہدف 10اوورز میں 3وکٹوں پر 66رنز بنا کر حاصل کرلیا۔کاشف الرحمن نے 10رنز کا حصہ ڈالا۔ ناصر اسمٰعیل نے 33رنز کے عوض 2وکٹیں اپنے نام کیں۔عید گاہ گراؤنڈ پر گلشن معمار سی سی نے ٹاس جیت کر پہلیبیتنگ کی اور مقررہ 30اوورز میں 9وکٹوں پر یوسف نصیر نے 73رنز کی اننگز میں 8چوکے اور ایک چھکا ، مصباح اﷲ نے70رنز میں 8چوکے اور 3چھکے لگائے دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 99رنز اسکور کئے۔ عاصم بیگ کی 32رنز 7چوکوں پر مشتمل تھی۔ نبیل حنیف نے38رنز پر 4اور اشعر سلیم نے 54رنز نے 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ کوہ نور سی سی کی جوابی اننگز مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 219رنز پر تمام ہوگئی۔محمد دانش نے 10چوکے لگا کر 93رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ نبیل حنیف بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی نمایاں رہے۔ 59رنز 8چوکوں کی مدد سے اسکور کئے۔ صابر اﷲ کے 24رنز میں 2چوکے شامل تھے۔ عادل صدیقی اور یوسف نصیر کو2,2وکٹیں ملیں۔

error: Content is protected !!