محمد علی کرکٹ‘ ٹی ایم سی اور میاندار اسپورٹس اگلے مرحلہ میں پہنچ گئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) منصورہ اسپورٹس ، کے سی سی ای زونIIکے زیر اہتمام جاری محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹی ایم سی نے قذافی سی سی کو 8وکٹوں سے ٹھکانے لگایا۔ حبیب اﷲ نے 73رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ غضنفر علی نے 17رنزپر 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔میانداد اسپورٹس نے گلشن معمار سی سی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 239رنز سے نشان عبرت بنایا۔ محمد شاہد نے شاندار سنچری اسکورکی اور ادریس خاور کے ہمراہ دوسری وکٹ پر 151رنز کی رفاقت قائم کی۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر قذافی سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور19اوورز میں 142رنز پرڈھیر ہوگئی۔ سہیل شمشاد نے 7چوکوں کی مدد سے 49رنز اورمحمد عقیل نیت 11رنز میں ایک چھکا لگایا۔غضنفر علی نے 17رنز پر 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایاجبکہ محمود جمشید نے 17رنز پر 4مہرے کھسکائے۔ٹی ایم سی کلب نے 25اوورز میں 2وکٹیں کھوکر 146رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ حبیب اﷲ نے 73رنز میں 6چوکے اور 3چھکے رسید کئے۔ توحید مشتاق کے 32رنز میں 3چوکے لگائے ۔احسن خان کے 29رنز میں ایک چھکا شامل تھا۔ عید گاہ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں میانداد اسپورٹس نے مقررہ 30اوورز میں 7وکٹوں پر 327رنز اسکور کئے۔ محمد شاہد نے شاندار سنچری اسکورکی۔ ان کی 112رنز کی اننگز میں16چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔ ادریس خاور نے 71رنز میں 13چوکے اور ایک چھکالگایا۔امان ا ﷲکے 49رنز 4چوکوں اور ایک چھکے جبکہ عظیم خان کے 42 میں 5چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔گلشن معمار کی جوابی اننگز میں 20اوورز میں تمام ہوگئی۔ جب 88رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ حماد حسین نے 31رنز میں 6چوکے، منتہر خان نے 12رنز میں 3چوکے اور عمر فاروق نے 10رنز اسکورکئے۔ سمیع اﷲ اور ثناء اﷲنے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ایمپائرز جاوید جعفری اور اے آر ناصر جبکہ آفیشل اسکوررمنہاج غوری تھے۔

error: Content is protected !!