مسرت رضا 27 ووٹ حاصل کرکے کے سی سی اے زون چار کے سیکریٹری منتخب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کے سی سی اے زون IVکے سابق سیکریٹری شمیم انور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے سی سی اے زون IV کے سیکریٹری کی خالی نشست پر گذشتہ روز ہونے والے انتخاب میں مسرت رضا 27 ووٹ حاصل کرکے سیکریٹری کے سی سی اے زون IV منتخب ہوگئے ان کے مخالف اُمیدوار اختیار شاہ کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے .واضح رہے کہ کے سی سی اے زون IV میںجملہ ووٹرزکی تعداد 42ہے جن میں سے 27 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا مسرت رضا 24 فروری 2020 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

error: Content is protected !!