مصباح الحق کا بچوں کے دل کی سرجری کیلئے پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا اعلان

منامہ (سپورٹس لنک رپورٹ) کپتان مصباح الحق نے 2 ارب روپے کی لاگت سے دُکھی انسانیت کیلئے پاکستان میں بچوں کے دل کی مفت سرجری کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں تعمیر کیا جانے والا یہ ہسپتال 125بستروں پر مشتعمل ہو گا جہاں بچوں کے دل کی سرجری کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی تیار کرے گا تاکہ مستقبل میں پاکستان کے دوسرے حصّوں میں بھی اس قسم کے ادارے قائم کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے

۔پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مصباح الحق اس ہی سلسلہ میں سعودی عرب اور بحرین کے دورے پر 25جنوری 2019 کو تشریف لا رہے ہیں بحرین میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے اور مخیر حضرات سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کریں گے دراصل اس میں ہمارا اپنا بھلا ہے کیونکہ یہی وہ اعمال ہیں جن کے ذریعے ہم آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں کپتان مصباح الحق کو امید ہے کہ پاکستانی بحرین اور سعودی عرب میں مقیم ہیں اس مشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

error: Content is protected !!