معروف ریسلر ’دی راک‘ ڈوائن جانسن نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاس ویگاس(سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر ’دی راک‘ ڈوائن جانسن نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں ریسلنگ رنگ کی کمی کو بہت زیادہ محسوس کرتا ہوں تاہم اب شاندار کیریئر کے بعد میں خاموشی سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے پر مسرت احساسات کہیں بھی نہیں ملے جو مجھے رنگ میں کھڑے ہو کر ہزاروں لاکھوں شائقین سے مخاطب ہو کر ان داد حاصل کر کے نصیب ہوئے۔47 سالہ راک نے 1997ءمیں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شمولیت اختیار کی، ان کا آخری مقابلہ جان سینا کے خلاف تھا جو بہت مقبول ہوا۔ڈوائن جانسن عرف دی راک اس وقت ہالی ووڈ میں اپنے فن کا لوہا منوا رہے ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم” ہوبز اینڈ شاء“ باکس آفس پر زبردست کاروبار کر رہی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای میں سٹون کولڈ سٹیو آسٹن، ٹریپل ایچ، گولڈ برگ، دی انڈر ٹیکر اور مک فولی کے ساتھ ان کے شاندار میچز آج بھی شائقین میں مقبول ہیں۔

error: Content is protected !!