معروف فٹبالر کاکا اور لوئس فیگو بھی پاکستان آنے کو تیار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دنیائے فٹبال کے اسٹار فٹبالر ایک بار پھر پاکستان آنے کو تیار ہیں، اس بار کاکا اور لوئس فیگو بھی ورلڈ سوکر اسٹار کا حصہ ہوں گے۔پاکستان میں فٹبال کے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ورلڈ سوکر اسٹار کے ستارے ایک بار پھر پاکستان میں جگمگانے کے لیے تیار ہوگئے، برازیل کے رکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئس فیگو، اسپین کے کارلوس پیول، فرانس کے نیکولس انیلکا ورلڈ سوکر اسٹار کے ساتھ اس ماہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔پہلے ورلڈ سوکر اسٹار کی ٹیم صرف دس نومبر کو لاہور میں میچ کھیل رہی تھی لیکن اب یہی ٹیم کراچی میں بھی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہوگئی ہے۔یہ نمائشی میچ 9 نومبر کو ایف سی کراچی کے ساتھ راحت اسٹیڈیم ڈی ایچ اے میں کھیلا جائے گا، کھلاڑی 9نومبر کو ہی کراچی پہنچیں گے اور شام ساڑھے سات بجے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔دوسرا میچ 10 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!