25 دسمبر سے شروع ہونیوالی قائداعظم محمدعلی جناح گیمز میں فاٹا کا 300رکنی دستہ بھر پور شرکت کرئیگا

قائداعظم گیمز میں فاٹا کا 300رکنی دستہ بھر پور شرکت کرئیگا،،قائداعظم محمدعلی جناح گیمز 25 سے 29دسمبر تک اسلام آباد میں ہوں گے۔ اس حوالے سے تفصیلا ت بتاتے ہوئے فاٹا اولمپیکس ایسو سی ایشن کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے جنرل سیکرٹری شاہد خان شینواری نے بتایاکہ پاکستا ن سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام ان گیمزمیں ایتھلیٹکس ،بیڈ مینٹن، بیس بال ،ٹینس، ہاکی، فٹ بال،ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو کراٹے جب کہ مرد حضرات کیلئے باکسنگ اور ویٹ لیفٹنگ سمیت19کھیلوں کے مقابلوں کا انعقا دکیا جائے گا۔ جس میں فاٹا بھر کے 300مختلف کھیلوں کے کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شاہد شینواری نے بتایا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیوں پر حراج تحسین پیش کرانا ہے۔

error: Content is protected !!