ملیر جیم خانہ نے فیصل جیم خانہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ملیر جیم خانہ نے آسان مقابلے کے بعد فیصل جیم خانہ کو 108رنز سے شکست دے کرفضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ ،کے سی سی اے زونIVکے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا ۔ دانیال احسن نے 90رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عاریز کمال کے ساتھ دوسری وکٹ پر 101رنز کی رفاقت قائم کی۔ سلو لیفٹ آرم عماد عالم نے 11رنز پر 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔فیاض حسین کی نصف سنچری کام نہ آسکی۔ طوبی اسپورٹس کو انقلاب سی سی کیخلاف 5وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ افسر نواز نے 91رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آصف الرحمن نے 4کھلاڑیوں کو نشانہ بناکر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ محمد فضیل نے ناکام سائیڈ کیلئے 46رنز بنانے میںکامیاب رہے۔پاک اسٹار گراؤنڈ ملیر پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ملیر جیم خانہ نے پہلے بیٹنک کی اور مقررہ 40اوورز میں 8وکٹوں پر 238رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پرلگایا۔ دانیال احسن نے 90رنز کی اننگز میں 12چوکے لگائے۔ عاریز کمال کے 46رنز میں 4چوکے شامل تھے۔ دونوںکھلاڑیوںنے دوسری وکٹ پر 101رنز جوڑے۔ عماد عالم کے 22رنز 3چھکوں پر مشتمل تھے۔شاہ زیب نے 33رنز پر 3جبکہ دانیال نوید اور وقار بن طارق نے 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ ۔ فیصل جیم خانہ کی جوابی اننگز 31ویں اوورز میں 128رنز پر سمٹ گئی۔ فیاض حسین کے 65رنز میں 7چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔ شیخ عرفان علی نے 21رنز اور وسیم عباس کے 18رنز میں 2,2چوکے شامل تھے۔ عماد عالم نے 11رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ اعظم حسین اور روہیب خان نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دوسرے میچ میں انقلاب سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز میں تمام وکٹوں پر 208رنز اسکور کئے۔ محمد فیصل نے 46رنز میں 3چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ محمد ابراہیم نے 44رنز میں 3چوکے اور ظفر علی کے 26رنز 4چوکوں کی مرہون منت تھے۔آصف الرحمن نے 30رنز پر 4اور افسر نواز کو 42رنز کے عوض 2وکٹ ہاتھ لگے۔ طوبیٰ اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف کو 32ویں اوورز میں یقینی بنالیا جب 5وکٹوں پر 211رنز حاصل کرلئے گئے۔ افسر نواز نے 91رنز کی میچ وننگ اننگز میں 13چوکے اور ایک چھکا رسید کیا۔ ہاشم خان کے 51رنز 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنے اورشاہد افضل ن ے 21رنز میں 3چوکے لگائے۔

error: Content is protected !!