مومنہ باسط نے ہزارہ ریجن خواتین کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کردیا

ایبٹ آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)ضلعی حکومت اوریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام خواتین کے ریجنل سپورٹس گالا کے مقابلے ایبٹ آباد میں شروع ہوگئے، ان مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح سوشل ویلفیئر کی صوبائی چیئرپرسن رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے ایک پروقار تقریب میں کیا، سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع ایبٹ آباد کے خواتین کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ کالجز، سکولز اور دیگر اداروں کی اساتذہ اور طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط جو کہ ان مقابلوں کی مہمان خصوصی تھیں نے فیتہ کاٹ کر ان مقابلوں کے باقاعدہ آغاز کا اعلان اور افتتاح کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج نواںشہر کی پرنسپل غزالہ کرن اعوان اعزازی مہمان خصوصی تھیں اس افتتاحی تقریب سے سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس طارق محمود اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن کے پی کے سید ثقلین شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کھیلوں کے شعبے میں سب سے زیادہ کام موجودہ صوبائی حکومت نے کیا ہے اور وزیراعلی اور وزیرکھیل کی بھرپور سرپرستی کھیلوں کے شعبے کو حاصل ہے اور صوبہ بھر میں کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے البتہ ایبٹ آباد میں سپورٹس کمپلیکس ،سپورٹس جمنیازیم اور خواتین کے لیے علیٰحدہ سے منی سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے منظور ہونے کے باوجود جگہ کے شدید مسائل سامنا ہے جس جانب توجہ کی اشد ضرورت ہے اور امید ہے کہ جلد یہ مسائل بھی حل ہوجائیں گے

انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں جلد ہی مردوں کے سپورٹس گالا کے علاوہ روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور علاوہ ازیں قومی کھیلوں مقابلوں کے پانچویں ایونٹس بھی ایبٹ آباد میں منعقد ہوں گے جن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے مقابلے بھی ان کھیلوں کا حصہ ہوں گے مہمان خصوصی چیئرپرسن سوشل ویلفیئر رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کا کہنا تھا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے از حد ضروری ہیں اور ان کی حکومت کھیلوں پر بھرپور توجہ کے ساتھ ساتھ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور نمائندگی دینے پر یقین رکھتی ہے اور خواتین کے کھیلوں کے یہ مقابلے اس سلسلے کی کڑی ہیں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں سپورٹس کمپلیکس سپورٹس جمنیزیم کے قیام کے سلسلے میں زمین کے حوالے سے جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنے اور ایبٹ آباد کو سپورٹس سٹی بنانے کے لئے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی اور جس فورم پر بھی ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے آواز اٹھانا پڑی اور جس حد تک ممکن ہو سکا وہ جائینگی جبکہ انہون نے بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس سکوائش اور رسہ کشی کے مقابلوں کا علیحدہ علیحدہ افتتاح بھی کیا۔

error: Content is protected !!