مہران کلب نے یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا


اسلا م آباد(نواز گوھر)لائف تھرو سپورٹس پاکستان کے زیراہتمام مہران کلب نے اکبر کلب کو 2-1 گول سے شکست دے کر یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد کیش انعام دیئے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میاں شاہد اسلام، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، نائب صدور سید تنویر احمد، محمد زمان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سٹفپن جون کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں وقفے دونوں ٹیمیں بغیر کسی کے برابر رہیں، فاتح ٹیم کی جانب سے دنیال اور صمد خان نے ایک، ایک گول کیا اور اکبر کلب کی طرف سے واحد اسد نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ رجسٹرڈ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ماڈل ٹاون کلب, غوری کلب, مہران کلب, القائم کلب, قائداعظم کلب, یوتھ پاور کلب, اکبر کلب, ترامڑی کلب, راوی کلب, ذیشان کلب, کرن کلب, روور کلب, حیدری کلب, ایلیٹ کلب, اسلام آباد اکیڈمی اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں

error: Content is protected !!