میامی اوپن،،سرینا کی کہانی پہلے رائونڈ میں ختم


فلوریڈا(سپورٹس لنک رپورٹ) شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، گربین مگوروزا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق عالمی نمبر ایک امریکن کھلاڑی سرینا ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اسی روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میچ میں اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا حریف کھلاڑی انیسی مووا کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے فاتح قرار پائیں۔

error: Content is protected !!