میامی اوپن،ویمنز ڈبل کا اعزاز ایشلے ، کوکو وینڈے کے نام

 

میامی (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی اور ان کی امریکن جوڑی دار کوکو وینڈے ویگھے نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبل کا ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار باربورا کو شکست دیکر ایونٹ جیتا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبل فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی اور ان کی امریکن جوڑی دار وینڈے ویگھے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا اور باربورا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔

error: Content is protected !!