میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج قطر روانہ ہونگے

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے لئے آ ج اتوار کو دوہا قطر روانہ ہونگے، ان کے ہمراہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر بھی ہونگے، عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کا دو روزہ اجلاس 26 ستمبر سے شروع ہو گا۔ جس میں دنیا بھر سے 214 ممالک کی تنظیموں کے صدور اور سیکرٹریز اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس میں آئندہ چار سال کے لئے نئے عہدیدار کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیوں، کمیشنز اور کنٹو منٹ کے سربراہان اپنی اپن دو، دو سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے اس کے علاوہ ایشین ایریا کا دو روزہ اجلاس 23 ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ ڈویلپمنٹ کمیٹی ایشیاء کا اجلاس بھی ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کریں گے۔ اسی دوران عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دوہا قطر میں کھیلی جائے گی، جس میں دنیا بھر سے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جبکہ ارشد ندیم عالمی چیمپئن شپ میں جبولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ارشد ندیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 24 ستمبر کو قطر روانہ ہونگے۔

error: Content is protected !!