میرا کوچنگ کا مزاج نہیں ہے، شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میرا کوچنگ کا مزاج نہیں، فی الحال مکمل فٹ اور اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا، اگر کوچنگ کا موقع ملے تو انڈر19کرکٹرز کی رہنمائی کرنا چاہوں گا

اگر میں نوجوان کھلاڑیوں کو بتاؤں کہ مشکل صورتحال اور سخت دبا ؤمیں کس طرح دلیری کا مظاہرہ کرتا رہا تو یہ ان کیلیے بڑا مفید رہے گا، میرے تجربات سے ان کو سیکھنے اور ایک اچھا کرکٹر بننے میں مدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے، پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلیے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کو کم از کم 3 سال کا وقت ملنا چاہیے۔

error: Content is protected !!