میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتا،سرفراز


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا ہے کہ انہیں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغرافغان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے پرکوئی حیرت نہیں ہوئی اگرمیں بھی ٹاس جیت جاتا تو یہی فیصلہ کرتا، انہوں نے کہا کہ ٹاس جیتا یا نہ جیتنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے بہرحال وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی بھارت کیخلاف اپنی خامیوں کو دورکرتے ہوئے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے جیت حاصل کرینگے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے آج شاہین آفریدی اپنے ون ڈے کیریئرکا آغاز کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

error: Content is protected !!