ناروال سپورٹس سٹی میں کروڑوں کرپشن کا سیکنڈل،اختر گنجیرا گرفتار


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر داخلہ کے مبینہ فرنٹ میں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ لیگی حکومت کے دور حکومت میںخلاف ضابطہ عہدے پر براجمان پراجیکٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد ناروال سپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کا سیکنڈل سامنے آگیا ہے ایف آئی اے گوجرانولہ نے ناروال سپورٹس سٹی میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر اختر گنجیرا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سابق ڈی جی اختر گنجیرا کی جانب سے ٹھیکے کے بلوں پر خود پر دستخط کرنے کا انکشاف ہو اہے ناروال سپورٹس سٹی کے چار ارب مالیت کے منصوبے اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں سابق ڈی سپورٹس ناروال سپورٹس نے خود ساختہ اور غیر قانونی پراجیکٹ ڈائر یکٹر بنے رہے اور ان کو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی مبینہ پشت پناہی حاصل ہے ایف آئی اے نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کر کے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی سابق ڈی جی سپورٹس نے سپورٹس سٹی پر وجیکٹ میںمن پسند لوگوں ٹھیکے دیئے اور سپورٹس سٹی کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کے بھی شواہد ملے ہیں گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد دیگر شریک ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی ۔

error: Content is protected !!