ناصر جمشیدکی 4مئی کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل میں پیشی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید چار مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے، پی سی بی کے 3 رکنی ٹربیونل نے ناصر جمشید کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انگلینڈ میں مقیم اوپنر کو 4 مئی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔ بورڈ کا موقف ہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ناصر جمشید نے فکسنگ سے متعلق 2 شقوں کی 2 بار خلاف ورزی کی، تین رکنی ٹربیونل کی قیادت جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کر رہے ہیں، عاقب جاوید اور شاہ زیب مسعود ارکان میں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!