نجم سیٹھی دبئی کیوں گئے؟کس کرکٹ بورڈ سے حتمی جواب حاصل کرنا ہے؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز نے پاکستان سپر لیگ کے فورا بعد مارچ میں3 ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے لیے رضامندی تو ظاہر کردی ہے،لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے حتمی جواب کا انتظارہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی دبئی میں ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیوڈ کیمرون سے اس بارے میں جواب حاصل کریں گے۔

کیونکہ ویسٹ انڈین بورڈ نے پاکستان کے ساتھ 5 سال کے دوران ہوم اور اوے کی بنیاد پر کھیلنے کا وعدہ کیا تھا ،لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی آئی سی سی کے اجلاس میں میں شرکت کے لئے بدھ کودبئی روانہ ہوگئےجبکہ اجلاس 8 اور 9 فروری کوہوگا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اجلاس کی سائیڈ لائن پرمختلف بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کروں گاجبکہ ویسٹ انڈیز بورڈ سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ مارچ کے آخر میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد طے ہےجبکہ مختلف بورڈز سے بھی پاکستان میں آکر کھیلنے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیئے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد بریک تھرو ملے گا۔

error: Content is protected !!