بیٹی کی بیماری،حارث سہیل کا دورہ زمبابوے سے واپسی کا فیصلہ

بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے نجی مسائل کے سبب دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔حارث سہیل کی بیٹی بیماری میں مبتلا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔حارث سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور ٹیم مینجمنٹ سے پاکستان واپسی کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔حارث سہیل کی وطن واپسی کے باوجود ٹیم مینجمنٹ نے ان کا متبادل منگوانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور زمبابوے میں موجود کھلاڑیوں کی مدد سے ہی بقیہ 3ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

error: Content is protected !!