نظریں عالمی کپ کرکٹ پر مرکوز ہیں، عمر اکمل

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کپ کے افتتاحی میچ میں 136 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر عمر اکمل نے ایک مرتبہ پھر سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا اور ان کا کہنا ہےکہ ماضی کی غلطیاں بھلا کر تمام تر نظریں ورلڈ کپ کھیلنے پر مرکوز ہیں۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور پاکستان کپ میں بلوچستان ٹیم کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل اپنی ٹیم کو میچ جیتوانے میں کامیاب رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ’ہر میچ کے پلان کو دیکھ رہا ہوں اور ورلڈ کپ سے قبل کارکردگی دکھا رہا ہوں، مجھے منتخب کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے لہذا میرا کام کارکردگی دکھانا ہے اور کارکردگی دکھاتا رہوں گا‘۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مجھے میچ ختم کرنے کی ذمے داری دی تھی پاکستان کپ میں میں نے سینچری بناکر میچ کا اختتام کیا ہے میں نے وکٹ پر سیٹ ہوکر ٹائم لیا اور کوچز کی ہدایت پر بیٹنگ کی ہےتاہم ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے میری اسکلز پر بہت کام کیا ہے۔ایسے وقت میں جب کہ ورلڈ کپ کی ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی باتیں ہورہی تھیں انہوں نے حالیہ سالوں میں کرفیو ٹائمنگ کی سب سے سنگین خلاف ورزیاں کی۔

error: Content is protected !!