نچلی سطح سے مختلف کورسز کا جملہ پاکستان میں انعقاد کرائیں گے‘ عامر ڈوگر

کراچی (ریاض احمد) پاکستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں فٹبال آگاہی پروگرام کو وسعت دینے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنا نمایاںکردار ادا کرے گی۔بدقسمتی سے ماضی میں اسطرح کے کورسز کا انعقادکا سلسلہ صرف بڑے شہروں تک محدود کردیا گیا تھا لیکن موجودہ فیڈریشن اس کے تسلسل کو دیگر شہروں میں بھی باقاعدگی سے جاری رکھنے میں نہ صرف دلچسپی رکھتی ہے بلکہ اس پر عملدرامد کو بھی یقینی بنائے گی۔مختلف شعبوںمیں کورسز کے باقاعدہ انعقاد سے ہمارے فٹبالرز قوانین و ضوابط سے مکمل آگاہی حاصل کریں گے اور انہیں فٹبال کی جدید ٹیکنک سے ہم آہنگ ہونے میں بھی مددملے گی۔ان خیالات کا اظہارملک عامر ڈوگر ، نائب صدر، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ،لاہور کے زیر اہتمام ایڈمنسٹریشن، ریفرنگ اور کوچنک کے شعبوں میں ہونے والے کورسز کی تقریب تقسیم اسنادپر گلبرگ کالج ہال ، لاہور پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔صدرتقریب سردار نوید حیدر ، نائب صدر فیڈریشن و صدر، پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے دوران خطاب کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں مگر انہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو صرف نچلی سطح پر کام کرنے سے ہی حاصل ہوگا۔

گذشتہ سال ستمبر میں انڈر16سیف چمپئن شپ ،نیپال میں پاکستان کو دوسری پوزیشن ملی تھی جس میں 6کھلاڑی وہ تھے جوپنجاب کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے تھے لیکن انڈر15 فٹبال چمپئن شپ پنجاب میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کی بناء پر قومی ٹیم کا حصہ بنے۔ اس تسلسل کو نہ صرف پنجاب بلکہ ہر صوبے میں جاری رکھنا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا مشن ہے ۔ جس کی بنیاد انٹرسٹی فٹبال چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کرکے ڈال دی گئی ہے۔لاہور سے موصولہ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سابق سیکریٹری فیڈریشن حافظ سلمان بٹ، خالد فاروق پرنسپل کالج.،منیجر ٹیکنیکل ، پی ایف ایف محمد رؤف باری، انیس خان لودھی، چوہدری زوالفقار علی، تنویر ضیا بٹ، چوہدری خالد محمود، انیق الرحمان ڈار، محمد ریاض، طاہر صدیق چوہدری، طارق مسعود، ریفری کورس انسٹرکٹر وحید مراد، کوچنگ کورس انسٹرکٹر محسن الحسنین، عامر محمود بٹ اور ایڈمنسٹریشن کورس انسٹرکٹر محمد ریاض اور حسّان بن سلمان و، امین طاہر، شمس پرویز دیگر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ملک عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر خان اورخالد فاروق نے کورسزانسٹرکٹر ریفریز، کوچز اور ایڈ منسٹریٹرز میں اسناد تقسیم کی۔

علاوہ ازیں انتظامیہ اور انسٹرکٹرز کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ڈی ایف اے لاہور کے قائم مقام صدر،چوہدری زوالفقار علی ایڈوکیٹ،سیکریٹری تنویر ضیاء بٹ اور سابق سیکریٹری فیڈریشن حافظ سلمان بٹ نے انتہائی مصروفیات کے باوجودمہمان خصوصی ملک عامر ڈوگراورصدر تقریب سردار نوید حیدر خان کا تقریب میںاپنی شرکت کو یقینی بنانے پران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات کی تقریب میں موجودگی ڈی ایف اے لاہور اورمقامی فٹبالرز کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

error: Content is protected !!