نیب کا ریاض پیرزادہ اور اختر گنجیرا کیخلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(نواز گوہر سے): چیئرمین نیب نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بد عنوانی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

نیب کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مختلف شعبہ جات میں مبینہ بدعنوانی اور نئے پراجیکٹس میں قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کرنے کی شکایات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ میں قواعدو ضوابط کے خلاف تقرریاں کی گئیں، مختلف اسٹیڈیمز کی فنڈز کے باوجد ناگفتہ بہ صورتحال اور ان کی دیکھ بھال کے فنڈز میں مبینہ خرد برد کی شکایت ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہےکہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے عملی ٹریننگ کی بجائے مبینہ طور پر کاغذی کیمپ کا انعقاد اور کھیلوں کے سامان کے نام پر جاری فنڈز میں خرد برد اور بدعنوانی کی شکایات شامل ہیں۔

error: Content is protected !!