نیتھن میک کولم کی موت کی افواہ دم توڑ گئی

ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کھلاڑی نیتھن میک کولم کی موت کی افواہ ان کے ٹویٹ کے بعد دم توڑ گئی۔سوشل میڈیا پر اچانک سابق کرکٹر کی موت کی افواہ گردش کرنے لگی اور کہا جانے لگا کہ صحت کی خرابی کے باعث وہ انتقال کر گئے ہیں۔ان کی موت کی افواہ کو اس لیے بھی تقویت ملی کہ ان کے ‘ٹوئٹر’ اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ 5 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/MccullumNathan/status/1068797155685523456

تاہم نیتھن میک کولم نے اس افواہ کو ختم کرنے کے لیے تقریباً دو ماہ قبل ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ‘میں زندہ ہوں اور پہلے سے زیادہ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔’انہوں نے کہا کہ ‘یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ میری موت کی افواہ کہاں سے پھیلی لیکن یہ جھوٹ ہے۔’واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز اور سابق کپتان برینڈن میک کولم کے بڑے بھائی نیتھن میک کولم نے تقریباً ایک دہائی تک ٹیم کا حصہ رہنے کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے 2016 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 84 ایک روزہ اور 63 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

error: Content is protected !!