نیشنل انٹرسٹی کے کھلاڑیوںکو بھی قومی کیمپ کا حصہ بنانا خوش آئند ہے ‘ غلام سرورسینئر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان غلام سرور سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ کا 27سال کے بعد ملک کے 13مختلف مقامات پر 41شہروں کی ٹیموں کی شرکت اور گراس روٹ لیول پر فروغ فٹبال کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔یقینا یہ ایسا کارنامہ ہے کہ جس سے قبضہ مافیا کی نیندیں حرام ہوگئی ہیںاور وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں کہ گذشتہ 15سال سے فیفا اور اے ایف سی کے فنڈز سے مزے اڑانے والی اس مافیا کو یہ بات ہرگز پسند نہیں کہ فٹبال کی خدمت کی جائے اور یہی وجہ ہے کہ تمام ترمنفی ہتھکنڈوں کے اس بار فیفا اور اے ایف سی کے وفد کارواں ماہ 28مئی کو پاکستان آنا انہیں ہضم نہیں ہورہاہے ۔سابق صدر فیڈریشن نے فیفا اور اے ایف سی کو ہمیشہ پاکستان سے دور رکھا کہ کہیں پاکستان کو ملنے والے فنڈز میں ہونے والی کی کرپشن بے نقاب نہ ہوجائے ۔ ورلڈ کپ کوالیفائر سے پاکستان کو باہر رکھنے کیلئے سابق صدر جو کوششیں کررہے ہیں اس سے انکی حب الوطنی اورقومی فٹبالرز سے ان کی محبت کا بھرپور اظہار ہوتا ہے ۔صدر فیڈریشن ، سید اشفاق حسین شاہ نے تو یہاں تک پیشکش کردی کہ فیفا اور اے ایف سی معاملات طے ہونے تک دونوں جانب سے دورکنی کمیٹی بنادی جائے جو فٹبال کے بین الاقوامی امور دیکھے تاکہ قومی فٹبالرز کو انٹرنیشنل فٹبال سے منسلک رکھا جائے لیکن سابق صدر نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھیجنا اپنی توہین سمجھا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگروہ نہیں تو کوئی بھی نہیں۔ یہ تکبرہی ہے جس نے انہیں آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ اے ایف سی کے نائب صدر ہونے کے باوجود وہ پاکستان میں کوئی میچ نہیں کراسکتے ۔سندھ کے برطرف سیکریٹری کو بحال نہیں کراسکتے ۔ پاکستان میں کسی فٹبال سرگرمی کا نہ وہ اور نہ ان کے حوارین حصہ بن سکتے ہیں۔ قبضہ مافیا قومی کیمپ کے انعقاد پر تنقید کرکے اسے ملتوی کرانا چاہتی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ ان کی توقعات کے برعکس فیفا نے پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کی اجازت دے دی تو فیڈریشن اس کیلئے تیار نہ ہواور پھر قبضہ مافیا شور مچائے گی کہ ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ یہ لوگ فٹبال کے امورچلانے کے اہل نہیں ۔ صدر فیڈریشن سید اشفاق شاہ کی قومی ٹیم کے کیمپ کا انعقاد ان کی ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کی پیش بندی کہی جاسکتی ہے جسے قبضہ مافیا بلاجواز تنقید سے سبوتاژ کرنے میں مصروف عمل ہے۔انشاء اﷲ صدر فیڈریشن سید اشفاق حسین شاہ، نائب صدور میاں عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر، سید ظاہر علی شاہ، شرافت حسین بخاری ودیگر ذمہ دارانہ قبضہ مافیا کی تمام منفی حکمت عملی کو ناکام بنا کر پاکستان میں فٹبال کھیل کو بام عروج بخشیں گے۔فیفا اور اے ایف سی کا فیصلہ جو بھی ہو نو منتخب فیڈریشن پاکستان کی نیک نامی ، فٹبالرز اورفٹبال کی ترقی کے اقدامات اٹھانے کیلئے اپنی ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔

error: Content is protected !!