نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن 10 اپریل سے شروع ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن اور ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ گریڈبی 10اپریل سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اور چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلی جانیوالی انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ میں پاکستان آرمی، ائیرفورس، نیوی، واپڈا، ریلویز، پولیس، پی او ایف واہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی،اوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالے انٹر بورڈز سپورٹس گالا کے باعث ملتوی ہونیوالی ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ بھی نئے شیڈول کے تحت 10اپریل سے 14اپریل تک منعقد ہوگی جس میں راولپنڈی،کراچی،اسلام آباد،کوہاٹ،مردان،ڈیرہ اسماعیل خان،میرپور خاص،سرگودھا ڈویژن کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں چمپئن شپ کے فائنل 14 اپریل کو منعقد ہونگے۔

error: Content is protected !!