نیشنل رگبی ٹینز 7 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ( نواز گوھر )ملک میں رگبی کا معروف میلہ سجے گا 7 سے 8 اپریل تک اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں۔ اس میگا رگبی ایونٹ میں ملک بھر سے اکیس ٹیمیں شامل ہونگی جن میں بچوں کی ٹیمز سمیت خواتین کی چار ٹیمیں شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد رگبی کے عہدیدار اور ایونٹ آرگنائزر راجہ شہزاد کا کہنا تھا کہ اسلام رگبی ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سالوں سے اس ایونٹ کی میزبان ہے اور ہر دفعہ پہلے سے زیادہ ٹیموں کی شمولیت ثابت کرتی ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ملک میں رگبی کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے اور نوجوانوں میں اس کھیل کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ راجہ شہزاد نے مزید بتایا کہ اگرچہ اس ایونٹ میں لاہور، پاک آرمی اور اسلام آباد کی روایتی حریف ٹیمیں تو مد مقابل ہونگی ہی مگر اسکے ساتھ پاکستان کے دور آفتادہ علاقے خاص طور پر جنوبی پنجاب، کے پی کے اور فاٹا سے بھی ٹیموں کی بھرپور شرکت ہوگی۔ انھوں مزید بتایا کہ کم عمر کھلاڑیوں کے لیے انڈر 16 کیٹگری رکھی گئی ہے جس میں اسلام آباد سمیت ملک بھر سے 6 ٹیمیں شریک ہورہی ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیل کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں جس میں خواتین کیٹگری میں ملک بھر سے 4 ٹیمیز شریک ہونگی۔ انکا کہنا تھا کہ ہر دفعہ پہلے سے زیادہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی آمد کی وجہ سے انتظامات کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ ، ڈی جی اسپورٹس بورڈ کا سروس اور ہاشو گروپ کا بھرپور تعاون شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بروز اتوار 8 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
error: Content is protected !!