نیشنل والی بال چیمپئن شپ،آرمی اور واپڈا فائنل میں مدمقابل آگئے


پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں جاری پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی اسطرح دوسرا سیمی فائنل واپڈا اور ایچ ای سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا

اس موقع پر صوبائی المپکس سیکرٹری ذولفقار بٹ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر ممتازاحمد ندیم، صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار اور سینئر نائب صدر صوبائی والی بال ایسوسی ایشن فقیرمحمد اعوان سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھے ،پاکستان آرمی نے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کو3-0 سکور 25-9 ,25-6 ,25-7 سے شکست دے دی جبکہ دوسرے سعیمی فائنل میں واپڈا نے ایچ ای سی کو 3-0 سکور 25-10,25-13,25-8 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

error: Content is protected !!