نیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ ) پہلامنسٹر سپورٹس یوتھ ایمپاورینگ نیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 28دسمبر سے پشاور میں شروع ہورہاہے جبکہ باقاعدہ مقابلے 29دسمبر سے شرو ع ہونگے جس میں خیبر پختونخوا،پنجاب،بلوچستان،سندھ،اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزادجموں کشمیرسمیت پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن سے الحاق شدہ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیںگی ،قومی سطح کے اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے بھر پور رتیاریاں کرلی گئی ہیں،ایونٹ کا افتتاح ڈی جی سپورٹس بورڈ جنیدخان جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وٹورازم عاطف خان ہونگے ۔ ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر سید جابربنوری اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس بورڈخیبر پختونخواور یوتھ ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے منعقدہ قومی سطح کے ان مقابلوں کے انعقادکامقصدخیبر پختونخوامیں ٹیبل ٹینس کو مزید فروغ دینااور بہترین ٹیلنٹ پیداکرکے سامنے لاناہے یہی وجہ ہے کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس منعقدکرانے کیلئے شیڈول ترتیب دیدیاہے،جبکہ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیداکرنااور انہیں آگے بڑھنے کیلئے راہ ہموار کرناہے،ایونٹ میں 100سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے ۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر سے ٹیمیں پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ہیں،تمام ٹیمیں آج 28دسمبر کو پشاور پہنچیںگی،جبکہ باقاعدہ مقابلے 29دسمبر سے شروع ہونگے ،جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وٹورازم عاطف خان ہونگے جو نمایاںپوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دینگے ۔

error: Content is protected !!