نیشنل چیلنج کپ کا افتتاحی میچ ائر فورس اورایشیا گھی مل کے مابین کل کھیلا جائیگا

پشاور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام28ویں نیشنل چیلنج کپ کا افتتاحی میچ ایئر فورس اور ایشیا گھی مل کے مابین کل (جمعہ) 9بجے شب کھیلا جائے گا۔ شوکت علی یوسف زئی، صوبائی وزیر صحت اور اطلاعت بحیثیت مہمان خصوصی ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ تقریب میں گیند کو کک لگا کر افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں پولیس بینڈ نغمہ سرائی اور جملہ شریک ٹیمیں مارچ پاسٹ کریں گی جبکہ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ، نائب صدر فیڈریشن اورصدر کے پی کے فٹبال ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ ، شرافت حسین بخاری خصوصی شرکت کریں گے۔ سیکریٹری کے پی کے باسط کمال کے مطابق نیشنل چیلنج کپ کے اوپن ڈراز کی تقریب اجرا میں جملہ شریک ٹیموںنے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

پاکستان پریمئر لیگ کی 4ٹاپ ٹیموں کو 4گروپ میں رکھا گیا ہے۔ گروپ ’اے‘ دفاعی چمپئن پاکستان ایئر فورس، نیشنل بینک، پولیس، اشیا گھی ملز، گروپ ’بی‘ سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان نیوی، پاکستان ٹیلی وژن، گروپ ’سی‘ پاکستان آرمی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ریلویز، پی ایف ایف ٹائیگرز جبکہ گروپ ‘ڈی‘کے آرایل، پاکستان واپڈا، کے پی ٹی اور کراچی یونائیٹڈ پر مشتمل ہے۔طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم کی سرسبز فیلڈ پر روزانہ 2میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ساڑھے 5بجے شام اور دوسرا میچ 8بجے شب کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!