نیشنل چیلنج کپ کی مجموعی انعامی رقم میں 4 لاکھ کااضافہ کردیا گیا‘ سید ظاہر شاہ

پشاور (ریاض احمد) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اورکے پی کے فٹبال ایسوسی ایشن اور کے پی کے اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے 28ویں نیشنل چیلنج کپ 19جولائی سیڈے اینڈ نائٹ میں سرسبز طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم ، پشاور میںکھیلا جائے گا روزانہ 2میچز کھیلے جائیں گے۔20روزہ ایونٹ میں 16ٹیمیں دفاعی چمپئن پاکستان ایئرفورس، کے آر ایل، سوئی سدرن گیس کمپنی ، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، نیشنل بینک، پاکستان نیوی، سول ایوی ایشن اتھارٹی،پاکستان ریلوے پاکستان پولیس،کے پی ٹی،کراچی یونائیٹڈ، پاکستان ٹیلی وژن، ایشیا گھی ملز، ماشایونائیٹڈاور پی ایف ایف ٹائیگرز شرکت کریں گی جنہیں 4,4کے 4گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 19جولائی کورنگا رنگ تقریب میں افتتاحی میچ کھیلا جائیگا۔ 18جولائی کو جملہ شریک ٹیموں کی منیجرز میٹنگ ہوگی ۔ پہلا مرحلہ لیگ کی بنیاد پر ہو گا۔ ہر ٹیم اپنے گروپ میں 3,3میچز کھیلیں گی۔گروپ میچز 30جولائی کو مکمل ہونگے۔ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کولیفائی کریں گی ۔31جولائی اور یکم اگست کو کوارٹر فائنل، دونوں سیمی فائنل 2اگست، 3اگست کو آرام کا دن جبکہ تیسری پوزیشن اور فائنل 4اگست کو کھیلے جائیں گے ۔ پشاور پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میںپاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدراور خیبر پختونخوا کے صدر، سید ظاہر شاہ نے بتایاکہ نیشنل چیلنج کپ کی انعامی رقم میں 4لاکھ روپے کا اضافہ کردیا ہے جو اب 12لاکھ روپے ہوگی۔ فاتح ٹیم کو 5لاکھ، رنر اپ کو 3لاکھ، تیسری پوزیشن کو 2لاکھ، فیئر پلے ٹیم کو 70ہزار، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 40ہزار جبکہ ٹاپ اسکورر، بیسٹ گول کیپر اور ایمرجنگ پلیئر کو 30،30ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائیگی۔سید ظاہر شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ نیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کاکردگی جانچنے کیلئے ٹیکنیکل اسٹڈی گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو دوران ایونٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچ کربہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا جو رواں سال انڈر16ساف چمپئن شپ بھارت اورانڈر19اے ایف سی چمپئن شپ، نیپال میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔نیشنل انٹر سٹی چمپئن شپ کی منتخب ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں حصہ لے رہی ہے ۔ پریس کانفرنس میں کے پی کے کے سیکریٹری جنرل راجہ باسط کمال، فیفا ریفری قاصی آصف و دیگر بھی موجود تھے۔ نیشنل چیلنج کپ محکماجاتی ٹیموں کا ایونٹ ہے جسکی بنیاد 1979میںانٹر ڈپارٹمنٹل چمپئن کے نام سے رکھی گئی ۔سندھ گورنمنٹ پریس کیپٹن شوکت کی قیادت میںمسلم کمرشل بینک کوفائنل میں شکست دے کر اوّلین فاتح قرار پائی تھی۔کے آر ایل نے 6بار ، الائیڈ بینک نے 4بار اور پاکستان آرمی، کریسنٹ ملز، نیشنل بینک، پاکستان ایئرفورس اور پی ٹی سی ایل نے 2,2بار جبکہ سندھ گورنمنٹ پریس،کے پی ٹی، حبیب بینک، مارکرکلب کوئٹہ، پی آئی اے، پاکستان نیوی اورجنرل فینزنے ایک ایک بارفاتح ٹرافی اپنے نام کی۔کے آر ایل انے مجموعی طورپر 10 اور الائیڈ بینک نے 5فائنل کھیلے۔پاکستان واپڈا اور کے الیکٹرک کی ٹیموں کوبھی 4,4فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے لیکن انہیں فائنل میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔کے الیکٹرک کے محمد رسول 23گول کے ہمراہ آل ٹائم ٹاپ اسکورر ہیں۔

error: Content is protected !!