نیشنل ڈاج بال کورس 10نومبرکو کراچی میں ہوگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈاج بال تنظیم کے چئیرمین مختار احمد نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پاکستان ڈاج بال فیڈریشن و سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل کورس کا انعقاد مورخہ دس نومبر 2018 بروز ہفتہ بمقام کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کیا جا رہا ہے، کورس میں اندراج کی آخری تاریخ چھ نومبر مقرر کی گئی ہے۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے کورس میں پورے ملک سے کھیلوں کے عہدیداران اور کھلاڑیوں کو اسپورٹس سائنسز کے ممتاز ماہرین سید سخاوت علی، ضیاء الرحمن و دیگر اساتذہ ضروری موضوعات پر تربیت دیں گے۔ واضع رہے

کہ ڈاج بال کا کھیل پاکستان میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور پاکستانی قومی ٹیم عالمی درجہ بندی میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ کورس کے کامیاب انعقاد کیلیے آرگنائزنگ کمیٹی کے ابتدائی اراکین میں سید سخاوت علی، مختار احمد، غلام یاسین، اظہر صمدانی، عابد نعیم خان، محمد شارق صدیقی، صدف چوہان، محمد یونس کو شامل کیا گ

یا ہے ۔

error: Content is protected !!