نیشنل گیمز،ووشوچمپئن شپ خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے ووشوکنگفوکے مقابلوں میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرکے ایک سلور اور دو برائونزمیڈلز اپنے نام کئے۔

33ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ووشوکنگفو کے مقابلوں میں چاروںصوبوں،گکگت بلتستان،آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،گزشتہ روز کھیلے جانیوالے مردوںکے ایونٹ میں خیبر پختونخواکے کھلاڑی تیمورجاوید نے سلور

میڈل حاصل کیاجبکہ وکیل خان آفریدی اور شہاب الدین نے برائونزمیڈل اپنے نام کیا۔صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں وحید شاہ،صدررحمت گل آفریدی ا

ور سیکرٹری جنرل نجم اللہ صافی نے ان تینوں کو کھلاڑیوں کی کاکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ اس میگاایونٹ میں ہمارے کھلاڑیوں نے اتنابڑاکارنامہ انجام دیاہے۔

error: Content is protected !!