نیشنل گیمز،11سالہ بچی عنزل اعوان بھی جوہر دکھانے کیلئے پرعزم

پشاور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل گیمز میں گیارہ سالہ عنزل اعوان بھی کراٹے کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی،عنزل اعوان کا کہنا ہے کہ وہ صوبے کیلئے نیشنل گیمز میں میڈل ضرور جیتے گی،ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی گیارہ سالہ بچی کراٹے کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ٹریننگ کیمپ میں

تربیت لے رہی ہے۔ عنزل اعوان نیشنل گیمز کا حصہ بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہے،ان کا کہنا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں نیشنل گیمز کیلئے منتخب ہونا ان کیلئے کسی  اعزاز سے کم نہیں انکی کوشش ہوگی کہ نیشنل گیمز کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں، بچپن سے انکی خواہش ہے کہ کراٹے کے میدان میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر مقام بناکر ملک کا نام روشن کرسکیں،عنزل اعوان نے ضلع ایبٹ آباد  میں

مختلف مقابلوں  مڈل حاصل کی ہے  جس کے بدولت وہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے گیارہ سال کی عمر میں منتخب ہوئی ہے،سینئر وزیربرائے کھیل عاطف خان نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز عنزل اعوان جیسی باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریگا

صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہیں،باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے بہت جلد ماہانہ معاوضے کا پروگرام شروع کیا جائیگا تاکہ وہ معاشی طورپر مستحکم ہوکر اپنے متعلقہ شعبے میں مقام بنا کر ملک کا نام روشن کر سکیں

حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہیں اس سلسلے میں صوبے میں ایک ہزار گراونڈ بنانے کا منصوبہ متعارف کیا گیا ہے خواتین کو بھی کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کی جارہی ہیں ڈویژنل سطح پر خواتین کیلئے انڈور جمنیزیم تیارکئے جارہے ہیں،سینئروزیر کا کہنا تھا کہ ضم شدہ نوجوانوں میں کافی صلاحیت موجود ہے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کھیلوں کے منصوبے شروع کیاجارہے ہیں،ضم شدہ اضلاع میں سپورٹس کمپلیکسز بنانے اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منقعد کرنے کیلئے ساڑھے آٹھ  ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع میں ایک ہزار گراونڈ سکیم کے تحت بھی کھیلون کے میدان بھی بنائیں جائیں گے۔

error: Content is protected !!