نیشنل گیمز,مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلے مزید چار میڈلز کا فیصلہ

ایبٹ آباد( سپورٹس لنک رپورٹ) ایبٹ آباد میں جاری مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلے جاری ہیں جس میں چار مزید میڈلز کا فیصلہ ہوا

جس میں واپڈا ، آرمی اور ریلویز ایک ایک مزید سونے کا تمغہ حاصل کیا ایبٹ آباد کالج ہال مےں منعقدہ اس ایونٹ کی73کلو گرام کےٹگری مےں واپڈا کے ابوسفیان نے 290پوائنٹس کے ساتھ پہلی پنجاب کے زوہیب قدیر نے 271پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ہائےر اےجوکےشن کے اعظم علی بٹ نے محض اےک پوائنٹ

کی کمی سے ےعنی 270پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 81کلو گرام کےٹگری مےں واپڈا کے حیدر علی320پوائنٹس کے ساتھ پہلے رےلوےز کے ابران خالد دوسرے اور اسلام آباد کے اصغر علی

تےسرے نمبر پر ہیں 89کلو گرام مےں آرمی کے شاہد سلطان اول ہائےر اےجوکےشن کے عبدالرحمان دوئم اور واپڈا کے فرقان سوئم پوزیشن پر فائز ہیں اسی طرح96کلو گرام کےٹگری مےں رےلوےز کے ذوہیب منظور پہلی واپڈا کے محمد طاہر دوسری اور آرمی کے عمیر علی تیسری پوزیشن حاصل کرنے مےں کامےاب رہے ہیں ۔

error: Content is protected !!