نیشنل گیمز ،پنجاب آرچری ٹیم کے ایک روزہ اوپن ٹرائلز کل ہونگے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) منگل کو صبح نو بجے پنجاب آرچری ٹریننگ سنٹر نزد ہاکی سٹیڈیم نمبر2، نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونگے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹرائلز کے موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ بھی موجود ہونگے۔ منتخب ٹیم نیشنل گیمز میں شرکت کرے گی اور آرچری کا ایونٹ 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!