نیشنل گیمز ،کراٹے ٹیم کے ٹرائلز29ستمبر کو پشاور میں ہونگے،خالد نور

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پشاور میں کھیلی جانیوالی 33ویں نیشنل گیمزکیلئے خیبر پختونخواکراٹے کے ٹرائلز29ستمبر کو پشاور میں ہونگے،جبکہ اس سے قبل پشاورسمیت،کوہاٹ،مردان،ڈی آئی خان،سوات ،بنوںاور ہزارہ ڈویژن کے ٹرائلز لئے جائینگے،ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑی بھی بھر پور طریقے سے حصہ لینگے۔خیبرپختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے پی آر اوخالدنور کے مطابق پشاور میں 26تایکم نومبر تک پشاور میں ہونیوالے33ویںنیشنل گیمز کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دی جائے گی،جس میں صوبائی ٹیم کے لئے ٹرائلزمیں صوبے کے تمام علاقے اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کو بھر پور تیاریوں کیساتھ حصہ لیںگے،انکاکہناتھاکہ ٹیم کی سلیکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جس میںمحمد ضنیف،محمد طاہر حسن، قبائلی اضلاع سے ثاقب وزیراورسپورٹس بورڈ سے شاہ فیصل شامل ہیں جبکہ وہ خود کمیٹی کے چیئرمین ہونگے،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ تمام ڈویژن کی ایسوسی ایشن کے کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے شیڈو ل کے مطابق 28ستمبر سے قبل ٹرائلزاور جس کھلاڑی سلیکٹ ہوں ،انہیں صوبائی ٹیم کیلئے قیوم سٹیڈیم پشاور میںصبح گیارہ بجے ہونیوالے حتمی ٹرائلزبھر پور حصہ لیں۔

error: Content is protected !!