نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل

نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل
پشاور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا۔ مرد ٹیم ایونٹ کوارٹر فائنل میں واپڈا کے محمد رمیض نے اسلام آباد کے عبداللہ نذیر کو تین گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ تیرہ، گیارہ چھ، گیارہ سات، عاصم قریشی نے محمد دانش کو گیارہ تین، گیارہ چھ، گیارہ پانچ، بلال یاسین نے عمر سعید کو گیارہ آٹھ، گیارہ چھ، گیارہ آٹھ، آرمی کے سلمان ورک نے

خیبر پختونخوا کے منصور کو پانچ گیارہ، سات، گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ سات، گیارہ دو، فیضان ظہور نے ارباز انور کو گیارہ دو، گیارہ چار، گیارہ چھ، امم خواجہ نے کاشف کو گیارہ دو، بارہ دس، گیارہ چھ، ریلوے کے محمد حمزہ نے پنجاب کے اویس حسن کو بارہ دس، گیارہ نو، تیرہ گیارہ، کاشف رزاق نے تیمور خان کو گیارہ سات، پندرہ تیرہ، گیارہ چار، پنجاب کے علیم الدین نے ریلوے کے حسن حیدر کو گیارہ سات، نو گیارہ، آٹھ گیارہ، سات گیارہ، ریلوے کے کاشف رزاق نے پنجاب کے اویس حسن کو سات گیارہ، نو گیارہ، گیارہ چار،

گیارہ سات، گیارہ آٹھ سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ خواتین کوارٹر فائنل میں واپڈا کی عائشہ نے سندھ کی حریم انور کو گیارہ نو، گیارہ تین، گیارہ پانچ، شبنم بلال نے حور فواد کو گیارہ چار، گیارہ چھ، گیارہ سات، سعدیہ فلک نے ماریہ تعظیم کو گیارہ چھ، گیارہ نو، گیارہ نو، خیبر پختونخوا کی اقراء نے ایچ ای سی کی ایمن کوگیارہ تین، گیارہ چھ، گیارہ پانچ، نمرہ نے انعم رشید کو چھ گیارہ، گیارہ سات، گیارہ نو، تین گیارہ، گیارہ پانچ، ایچ ای سی کی ظل ہما نے خیبر پختونخوا کی حبا کو

چھ گیارہ، تین گیارہ، بارہ چودہ، انعم رشید نے اقراء کو آٹھ گیارہ، نو گیارہ، نو گیارہ، خیبر پختونخوا کی نمرہ نے ایچ ای سی کی ایمن کو بارہ دس، آٹھ گیارہ، گیارہ ایک، گیارہ چھ، آرمی کی ثناء نے اسلام آباد کی سارہ ساجد کو آٹھ گیارہ، گیارہ نو، گیارہ چار، گیارہ تین، عائشہ نے وجیہہ ماہم کو گیارہ پانچ، گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ، سیماب نے فریال کو گیارہ چھ، سات گیارہ، گیارہ نو،

بارہ دس، پنجاب کی کلثوم خان نے ریلوے کی نوشین وسیم کو گیارہ چھ، گیارہ سات، دس بارہ، گیارہ سات، فاطمہ خان نے آمنہ جبین کو گیارہ پانچ، آٹھ گیارہ، گیارہ نو، گیارہ سات، ریلوے کی تانیہ انور نے پنجاب کی فاطمہ جبین کو گیارہ پانچ، بارہ چودہ، گیارہ سات، سات گیارہ، چار گیارہ، پنجاب کی فاطمہ خان نے ریلوے کی نوشین وسیم کو گیارہ نو، گیارہ تین اور بارہ دس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

error: Content is protected !!