نیشنل گیمز کیلئے صوبائی کبڈی ٹیم کے تربیتی میں شریک کھلاڑیوں کو بہتر اندازمیں ٹریننگ دی جارہی ہے،سلطان بری

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکیلئے صوبائی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغا زہوگیا،کوالیفایڈ کوچ اور صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلطان سید علی شاہ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رانامحمد سرور،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ ، صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر برکت علی شاہ اور سیکرٹری سلطان سید علی شاہ بھی موجودتھے

فیڈریشن کے صدر رانامحمد سرور کا کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کیساتھ تعارف کرایاگیا،اس موقع پر رانامحمد سرور کو بتایاگیاکہ کبڈی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے سپورٹس آریناقیوم سٹیڈیم میں شروع ہوگیاہے جہاں پر جدیدطرزپر ٹریننگ دی جارہی ہے،کیمپ میں جونیئر کھلاڑیوں کیساتھ سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں ،بتایاگیاکہ کیمپ کے آخر میں ٹیم کیلئے حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب انکی پرفارمنس کی بنیاد پر کی جائے گی۔اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر برکت علی شاہ اور سیکرٹری جنرل سلطان سید علی شاہ نے بتایاکہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور انشاء اللہ نیشنل گیمزمیں میڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیںان کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جارہی ہے

جس سے انکے پرفارمنس مزید بہتر ہورہے ہیں،سلطان بری کا کہناتھاکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی ہدایت پر کبڈی کھلاڑیوں کو مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہے جس سے کھلاڑیوں کی بہتر اندازمیں حوصلہ آفزائی ہوئی ہے اور سپورٹس حکام سے مطمئن ہیں،انہوںنے کہاکہ ٹرائلز کے دوران کسی بھی کھلاڑی کی حق تلفی نہیں ہوئی ،ہماراکوئی رشتہ دار نہیں ،جس نے بہتر پرفارمنس دی ،انہیں کیمپ کا حصہ بنایااور جس کھلاڑی نے بھی کیمپ میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کیااور خودمنوایا انہیں ٹیم کا حصہ بنائیںگے۔

error: Content is protected !!