نیمار جونیئر فٹ سال انٹرنیشنل ٹورنامنٹ،اسلام آباد کی ٹیم نے میدان مار لیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبہ کو سپورٹس کے فروغ کے لئے شامل کیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ’’ریڈ بل‘‘ کے باہمی اشتراک سے نیمار جونیئر فٹ سال انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے، یہ ٹورنامنٹ 21سے 25 مئی تک پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں 300سے زائد ٹیموں نے شرکت کی، اسلام آباد کی ٹیم فائنل میں لاہور کو ہرا کر جونیئر نیمار فٹ سال انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی اور اس نے برازیل میں ہونے والے5ویں جونیئر نیمار فٹ سال چیمئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل ملک عمر فاروق اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی کاوشوں سے سپورٹس بورڈ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے نجی شعبہ بھی کھیلوں کی ترقی کے لئے میدان میں آگیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور ریڈ بل کے تعاون سے نیمار جونیئر فٹ سال انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا گیا، فائنل میں اسلام آباد نے لاہورکو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا اس کے ساتھ ہی اور اسلام آباد کی ٹیم نے برازیل میں ہونے والے5 ویں جونیئر نیمار فٹ سال چیمئن شپ کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا ہے، فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور مشیر وزیراعلٰی ملک عمر فاروق کے کوآرڈینیٹرعمر بھٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!